18 مئی 2012 - 19:30

لبنان میں شام کے لئے بھیجے جانے والے ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ پکڑی گئي ہے۔

ابنا: المنار ٹی وی کے مطابق لبنانی فوج کے کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز جنوبی لبنان میں ہتھیاروں سے بھری ہوئی ایک گاڑی پکڑ لی گئي گاڑی کا ڈرائیور بھی گرفتار کرلیا گيا ہے۔ اس سے قبل لبنانی سکیورٹی فورس نے شام کے لئے اسمگل کئے جانے والے ہتھیاروں کی دو کھیپیں پکڑی تھیں۔ اسمگل کئے جانے والے ان ہتھیاروں کو شہر طرابلس میں پکڑا گيا تھا۔

ادھر لبنان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ شام کے لئے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی روک تھام جاری رہے گي۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی حکومت نے مشترکہ سرحدوں سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھر پور کوششیں جاری رکھی ہیں۔

یاد رہے کہ شام میں امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد سرگرم عمل ہیں۔ لبنان میں چودہ مارچ سے موسوم امریکہ اور عرب ملکوں کی آلہ کار پارٹی شام میں دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کر رہی ہے۔........ /169